مودی پر مقدمہ چلانے کیلئے کافی ثبوت مل گئے: راہول گاندھی کا دعویٰ

Last Updated On 07 March,2019 10:52 am

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی کانگریس کے صدر راہول گاندھی رافیل طیاروں کے سکینڈل میں مودی پر برس پڑے اور کہا مودی کا براہ راست نام آ رہا ہے، انکوائری کی جائے، پردھان منتری پر مقدمہ چلانے کے لیے کافی ثبوت مل گئے ہیں۔

بھارتی کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے پریس کانفرنس میں مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا رافیل سکینڈل کیس میں مودی کا براہ راست نام آ رہا ہے، انکوائری کی جائے، پیسا کہاں گیا، مودی کے خلاف کرمنل انویسٹی گیشن ہونی چاہئے۔ راہول گاندھی نے کہا مودی نے اپنے دوست کو فائدہ پہنچانے کیلیے رافیل ڈیل کا بجٹ بڑھایا۔

اس سے پہلے ٹوئٹ میں راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ رافیل طیاروں کے سکینڈل میں نریندر مودی پر مقدمہ چلانے کے لیے کافی ثبوت مل گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کی کڑی مودی کے ساتھ شروع ہوئی اور ان پر ہی ختم ہونی چاہئے۔
 

Advertisement