امریکا میں برفانی طوفان سے زندگی مفلوج، پروازیں منسوخ، 2 افراد ہلاک

Last Updated On 15 March,2019 11:45 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) بم سائیکلون نے امریکا کی وسطی ریاستوں میں زندگی مفلوج کر دی۔ سکول، دفاتر و کاروبار بند کر دیئے گئے اور سیکڑوں پروازیں منسوخ ہونے سے لاکھوں لوگ اپنے گھروں سے دور پھنس کر رہ گئے، مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

وسطی امریکی ریاستیں ان دنوں بم سائیکلون کی لپیٹ میں ہیں، جہاں شدید برفباری، طوفانی بارشوں نے نظام زندگی کو درہم برہم کر دیا۔ کولوراڈو، نبراسکا، آئیووا، کنساس، شمالی اور جنوبی ڈکوٹا برفباری سے شدید متاثر ہوئیں۔ تیز برفانی ہواوں نے راستے میں آنے والی اشیا کو اڑا کر پٹخ دیا۔

شہری میلوں لمبی لائنوں اور ٹریفک بلاک کے سبب سڑکوں پر پھنس کر رہ گئے، سیکڑوں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں، ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔
 

Advertisement