سری لنکا: فورسز کا گھر پر چھاپہ، فائرنگ کے تبادلے میں 15 افراد ہلاک

Last Updated On 27 April,2019 10:08 am

کولمبو: (دنیا نیوز) سری لنکا میں دھماکوں کے بعد پکڑ دھکڑ جاری ہے، ایک گھر میں چھاپے کے دوران فورسز پر فائرنگ کی گئی، گھر میں دھماکوں اور پولیس کی جوابی فائرنگ میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے شہر میں ایک گھر پر چھاپا مارا، اس دوران گھر میں موجود افراد نے پولیس پر فائرنگ کر دی، گھر میں موجود دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑ الیا۔ دھماکوں اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد کا تعلق داعش سے تھا۔

گھر سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا، سرچ آپریشن جاری ہے۔ سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں دھماکوں کے بعد 10 ہزار فوجی ملک بھر میں سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔

دھماکوں میں ملوث گرفتار افراد کی تعداد 70 ہوچکی ہے، ادھر امریکا نے اپنے شہریوں کو کولمبو چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔
 

Advertisement