فرانس اور نیوزی لینڈ نے کرائسٹ چرچ کال نامی مہم کا آغاز کر دیا

Last Updated On 16 May,2019 05:55 pm

پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس کے صدر ایمانویل میکرون اور وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈن نے کرائسٹ چرچ کال نامی اپنی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ دونوں وزرائے اعظم نے اس مہم کے پہلے مرحلے کی تفصیلات بیان کیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس موقع پر انٹرنیٹ پر موجود تشدد اور نفرت انگیزی سے متعلق مواد میں کمی کے لیے سوشل میڈیا سے اپنے اپنے ایلگورتھم کی دوبارہ جانچ پڑتال کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کا کرائسٹ چرچ حملے کے پیش نظر نئی پالیسی کا اعلان

فرانسیسی صدر نے’ Tech for Good‘ نامی ایک فورم کا اہتمام بھی کیا تھا، جس میں ٹیکنالوجی کے شعبے کی اسی بڑی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
 

Advertisement