ایران جلد امریکہ کیساتھ بات چیت پر مجبور ہو جائے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

Last Updated On 17 May,2019 03:11 pm

واشنگٹن : (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یقین ہے کہ ایران پر عائد پابندیوں کے بعد جلد تہران واشنگٹن کے ساتھ بات چیت پرمجبور ہوجائے گا۔

ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطی کے حوالے سے اختیار کردہ پالیسی پراپنی انتظامیہ میں اختلافات کی خبروں کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی مسئلے پر مختلف آرا کا اظہار الگ بات ہے اور حتمی فیصلہ بہت سادہ طریقے سے کیا جاتا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس میں شبہ نہیں کہ مشرق وسطی کو عدم استحکام کا شکار کرنے میں ایران کا کلیدی کردار ہے مگر ایران کو اس سے کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔

Advertisement