امریکہ کا مشرقِ وسطیٰ میں مزید ایک ہزار فوجی بھیجنے کا فیصلہ

Last Updated On 18 June,2019 11:39 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ایران کے ساتھ کشیدگی پر امریکہ نے مشرقِ وسطیٰ میں مزید ایک ہزار فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکہ نے آئل ٹینکرز پر حملے کی نئی تصاویر بھی جاری کر دی ہے۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے خطے میں وہ اپنے مفادات کا تحفظ کریں گے۔

آئل ٹینکرز پر حملے کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا، امریکہ نے مزید ایک ہزار فوجی مشرق وسطی بھیجنے کی منظوری دے دی تاہم تعیناتی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

امریکہ نے خلیج عمان میں تیل برادر بحری جہازوں پر مبینہ حملوں کی رنگین تصاویر بھی جاری کی ہیں، امریکی قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تنازعہ نہیں چاہتے لیکن خطے میں امریکی مفادات کے لیے کام کرنے والے فوجیوں کے لیے اقدامات کریں گے۔

 

Advertisement