کشمیر میں 14 ویں روز بھی کرفیو، کھانے پینے کا سٹاک ختم، عوام پریشان

Last Updated On 18 August,2019 10:01 am

سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں 14 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے۔ گلی محلوں میں قابض فوج کا گشت جاری ہے، گھروں میں محصور افراد کا کھانے پینے کا سٹاک ختم ہو گیا۔

کشمیر میں ہر لمحہ سسکتی زندگی، 14 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے اور گلیوں محلوں میں قابض فوج کا گشت جاری ہے۔ گھروں میں محصور افراد کا کھانے پینے کی اشیا کا ذخیرہ ختم ہو گیا، ننھے بچے دودھ کےلیے بلکنے لگے۔

گھروں میں پانی اور ادویات تک میسر نہیں، گھروں میں بند کشمیریوں کا کہنا ہے بھوکے مر جائیں گے لیکن اپنا حق نہیں چھوڑیں گے۔ بھارتی پولیس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

حریت رہنما سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق سمیت ایک ہزار سیاسی رہنماؤں کو گھروں اور جیلوں میں نظر بند کر دیا گیا۔

 

Advertisement