ترکی کا کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیرمقدم

Last Updated On 18 August,2019 10:27 am

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکی نے کشمیر پر سلامتی کونسل اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قردادوں کے مطابق مزید موثر کوششیں کی جائیں۔

ترک وزارت خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ کشمیر کا تنازع بین الاقوامی قوانین اور باہمی مذاکرات سے حل ہو جائے گا۔ ترجمان وزارت خارجہ نے مقبوضہ کشمیر پر سلامتی کونسل کےاجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوئے خطے میں تناؤ کم کرنے کیلئے اسے خوش آئند اقدام قرار دیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ مسئلے کے حل کیلئے مزید کوششیں کرے، امید ہے معاملہ بین الاقوامی قوانین کےمطابق حل ہوگا، فریقین یکطرفہ اقدامات اور کشیدگی کو ہوا دینے سے گریز کریں۔

 

Advertisement