ایک سال میں دوسری بار عمرہ کرنے کی فیس معاف

Last Updated On 10 September,2019 04:47 pm

ریاض: (روزنامہ دنیا) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک سال میں دوسری بار عمرہ کرنے کی فیس معاف کر دی ہے۔

وزیر برائے حج وعمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے سعودی فرمانروا اور شہزاہ محمد بن سلمان کی جانب سے جاری ہونے والے شاہی فرمان کی تصدیق کی ہے۔

ان کے مطابق مذکورہ شاہی فرمان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ موجودہ حکومت دنیا بھر سے آنے والے مسلمانوں کو سہولیات فراہم کرنے میں کتنی دلچسپی رکھتی ہے۔

ڈاکٹر محمد صالح کے مطابق اس حکم کا مقصد یہ باور کرانا ہے کہ سعودی حکومت مکہ، مدینہ اور دیگر مقدس مقامات پر جاری تعمیرات کے باوجود کثیر تعداد میں زائرین کو سہولیات فراہم کر سکتی ہے۔

بنتن نے کہا کہ شاہی فرمان کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ وژن 2030ء تک بڑے مقاصد کا حصول ممکن بنایا جائے جس کے تحت 3 کروڑ مسلمانوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 

Advertisement