پاکستان کیخلاف بھارتی سازش بے نقاب، دہشتگرد حملے کی ایک اور کہانی گھڑ لی

Last Updated On 10 September,2019 08:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بھارت نے سرکریک میں ممکنہ پاکستانی حملے کا ایک اور جھوٹ گھڑ لیا، بھارتی جنرل نے ٹوٹی پھوٹی کشتیوں سے خودساختہ کہانی بنا ڈالی۔

جھوٹے بھارت کی نئی مکاری، ایک اور بھارتی بھونڈی حرکت بے نقاب، پاکستان سرکریک ریجن سے حملہ کرنا چاہتا ہے بھارتی سدرن کمان کے جنرل نے ٹوٹی پھوٹی کشتیاں ڈھونڈ کر جھوٹ کا پل باندھ لیا۔

بھارتی سدرن کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایس کے سینی نے جھوٹی کہانی کے تانے بانے جوڑتے ہوئے دعوی کیا کہ سرکریک ریجن میں ہم نے ٹوٹی پھوٹی کشتیاں تلاش کی ہیں، پاکستان ان کشتیوں کے ذریعہ دہشت گردی کرنا چاہتا تھا، ہم سیکیورٹی اقدامات اٹھارہے ہیں۔


 

Advertisement