بھارت کے 12 شہر گندگی میں ٹاپ پوزیشنوں پر آ گئے

Last Updated On 10 September,2019 04:59 pm

نئی دلی: (دنیا نیوز) بھارت کے 12 شہروں کا شمار گندے ترین شہروں میں ہونے لگا۔ پاکستان کا شہر فیصل آباد تیسرے اور لاہور دسویں نمبر پر ہے۔

شائننگ انڈیا کا راگ الاپنے والا بھارت کس قدر آلودہ ہے، ورلڈ رپورٹ میں سامنے آگیا ہے۔ 2018ء میں جاری ہونیوالی رپورٹ میں بھارتی شہر گرورام آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر، غازی آباد دوسرے جبکہ درالحکومت دلی کا شمار بھی گندے ترین شہروں میں ہوتا ہے۔

اسی طرح فرید آباد، بھوادی، نوئدا، پٹنہ، لکھنو، جے پور، جودھ پور، مظفر پور، واراناسی اور مراد آباد میں بھی آلودگی انتہا کی ہے۔

پاکستان کے شہر فیصل آباد کا شمار بھی دنیا کے تیسرے آلودہ ترین شہروں میں ہوتا ہے۔ لاہور دسویں اور چین کے شہر ہوٹن کا آٹھواں نمبر ہے۔
 

Advertisement