اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے ایرانی صدر، وزیر خارجہ کو امریکی ویزا جاری

Last Updated On 20 September,2019 11:15 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ کو ویزا جاری کر دیا۔

ایران کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف کو آئندہ ہفتے نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویزے جاری کر دیئے ہیں۔

ایرانی مشن برائے اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف آج اور صدر حسن روحانی پیر کو نیویارک پہنچیں گے۔

 

Advertisement