سعودی تنصیبات حملہ، اقوام متحدہ کے ذریعے تحقیقات قبول نہیں کریں گے، جواد ظریف

Last Updated On 22 September,2019 11:13 am

نیویارک: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ہوئے کہا ہے جنگ ہوئی تومحدود نہیں مکمل جنگ ہوگی، جو جنگ کا آغاز کرے گا، ختم کرنے میں وہ اکیلا نہیں ہوگا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جنگ کا آغاز وہ نہیں کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ نے تحقیقات کے لیےما ہرین بھیجنے پرہم سےمشاورت نہیں کی، ممکن ہےکہ وہ سعودی تیل تنصیبات پرحملےکی یواین تحقیقات کوقبول نہ کریں۔

ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےسعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ایران کو تیل تنصیبات پر حملے میں ملوث قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان تنصیبات پر ایرانی ہتھیاروں سے حملے کیے گئے تھے، تیل تنصیبات پر حملے کا مناسب اور ضروری اقدامات کے ساتھ جواب دیا جائے گا

  

Advertisement