ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت، روس، چین، فرانس سمیت مختلف ممالک کی مذمت

Last Updated On 03 January,2020 04:53 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر امریکی ایوان نمائندگان نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ حملے سے خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ روس، چین، فرانس سمیت مختلف ممالک نے حملے کی ٘مذمت کی، امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری عراق سے نکلنے کی ہدایت کر دی۔

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کا امریکی فضائی حملےمیں قتل، امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نینسی پیلوسی نے خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

عراق کے نگران وزیراعظم نے امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے جارحیت قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکی حملے سے عراق میں تباہ کن جنگ کا آغاز ہو گا۔ ادھر عراقی سیاستدان اور ملیشیا لیڈر مقتدیٰ الصدر نے مہدی آرمی دوبارہ فعال کرنے کااعلان کر دیا ہے۔

عراق میں امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے فوری عراق چھوڑنے کی اپیل کی ہے۔

شام نے امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن مشرق وسطیٰ میں تنازعات کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ حملےسے کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔ حکومت فرانس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حملے نے دنیا کو مزید خطرناک بنا دیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے پیغام دیا ہے کہ متعلقہ فریقین بالخصوص امریکا مزید کشیدگی سے بچنے کیلئے تحمل کا مظاہرہ کریں۔

 

Advertisement