چین میں ماسک کی قلت، شہریوں نے پانی والی بوتل سمیت اشیا سے خود تیار کرنا شروع کر دیئے

Last Updated On 31 January,2020 12:48 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں کرونا وائرس کی بڑھتی وبا سے ماسک کی قلت پیدا ہو گئی۔ چینیوں نے پانی والی بوتل، پھلوں اور مختلف اشیاء سے خود ہی ماسک تیار کرنا شروع کر دیئے۔

 چین میں کرونا وائرس سے بچنے کے لیے ماسک کی طلب بڑھ گئی۔ مارکیٹ میں قلت ہونے کی وجہ سے چینی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ماسک تیار کرنا شروع کر دیئے۔

پانی والی بوتل، پھل، سبزی یا شاپر جس کو جو ملا، چہرے کو ڈھانپ لیا۔ شنگھائی، ووہان، بیجنگ چین کے کئی شہروں میں ہُو کا عالم ہے تاہم مارکیٹ میں ضرورت کی اشیاء خریدنے کے لیے آنے والے افراد ماسک کا استعمال کر رہے ہیں۔

 

Advertisement