افغانستان میں بھیانک جنگی جرائم پر آسٹریلیا معافی مانگے: چین

Published On 30 November,2020 09:34 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) افغانستان میں بھیانک جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے پر چین نے آسٹریلیا سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی فورسز نے افغانستان میں شہریوں اور قیدیوں کو بے دردی سے قتل کیا، اہلکاروں نے 14 سال کے لڑکے کا گلا کاٹ کر لاش کو دریا میں پھینکا، آسٹریلیا کے وزیر اعظم کو چاہیے کہ ان جرائم پر رسمی طور سے افغانستان سے معافی مانگیں۔ 

لیجیان ژاؤ نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ میں آسٹریلوی فوجیوں کی جانب سے افغان شہریوں اور قیدیوں کے قتل کرنے پر سکتے میں ہوں۔ ہم سخت الفاظ میں اس کی مذمت کرتے ہیں اور ان کا احتساب کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 

Advertisement