روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی نوالنی کو فراڈ کیس میں 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی

Published On 03 February,2021 11:30 am

ماسکو: (دنیا نیوز) روس کے اپوزیشن لیڈر الیکسی نوالنی کو فراڈ کیس میں تین سال قید کی سزا سنا دی گئی، حامیوں نے سزا کے خلاف احتجاج کیا ہے، مغربی ممالک نے بھی فیصلے پر تنقید کی ہے۔

ماسکو کی ایک عدالت نے صدر پیوٹن کے ناقد الیکسی نوالنی کو تین سال کے لیے جیل بھیج دیا۔ انہیں 2014 کے فراڈ کیس میں سزا سنائی گئی تھی جس پر عمل درآمد معطل کر دیا گیا تھا تاہم اب عدالت نے سزا کو عملی قید میں تبدیل کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

برطانیہ، فرانس، جرمنی، امریکہ اور یورپی یونین نے عدالتی فیصلے کی مذمت کی ہے، روس نے اسے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
 

Advertisement