امریکا میں برفباری اور بارش کے بعد سردی کی نئی لہر

Published On 13 February,2021 04:43 pm

نیو یارک: (دنیا نیوز) امریکا میں برفباری اور بارش کے بعد سردی کی نئی لہر ملک میں آگئی ہے۔

سردی کی لہر نے امریکا کے بیشتر علاقوں کر لپیٹ میں لے لیا ہے، واشنگٹن، سیٹل اور شمالی ڈکوٹا میں مزید بارش اور برفباری کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

ریاست مونٹانا اور منیسوٹا میں درجہ حرارت منفی 43 ڈگری تک گرگیا ہے، امریکا کے وسطی علاقوں میں چھ انچ سے زائد برف پڑنے کا امکان ہے۔
 

Advertisement