لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے جبکہ دس گرام کی قیمت میں 129 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک مرتبہ پھر سونے کی قیمت میں تسلسل کے ساتھ اضافے دیکھا جا رہا ہے، آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 87250 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری طرف فی تولہ سونے کی قیمت کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، دس گرام سونے کی قیمت 129روپے اضافہ کے بعد 74803 روپے کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی۔
اُدھر عالمی مارکیٹ میں سونا ایک ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 1503 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری طرف چاندی کی فی تولہ قیمت 1100 روپے پر مستحکم رہی۔