سونے کی فی تولہ قیمت مزید 300 روپے بڑھ گئی

سونے کی فی تولہ قیمت مزید 300 روپے بڑھ گئی

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر بڑھ گئی جس کے بعد نئی قیمت 1560امریکی ڈالر ہو گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ جس کے بعد لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر نئی قیمت 89800روپے ہو گئی۔

اُدھر دس گرام سونے کی قیمت 258 روپے اضافے کے بعد 76990روپے ہو گئی ہے۔

دریں اثناء چاندی کی قیمتوں میں بھی استحکام رہا جس کے بعد چاندی کی قیمت 1030 روپے پر برقرار رہی۔