چینی کی سنچری: اسلام آباد اور پشاور میں فی کلو قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی

چینی کی سنچری: اسلام آباد اور پشاور میں فی کلو قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی

اسلام آباد اور پشاور کے شہری مہنگی ترین چینی لینے پر مجبور ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق دونوں شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے تک جا پہنچی ہے۔

کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی مہنگی چینی خریدنے پر دوسرے نمبر پر ہیں جہاں اس کی قیمت 95 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ سکھر، حیدر آباد، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں چینی کی قیمت 92 روپے فی کلو ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق لاہور، فیصل آباد اور سرگودھا، لاڑکانہ، ملتان، بہاولپور میں چینی کی قیمت 90 روپے فی کلو ہے۔ ملک میں چینی کی اوسط قیمت 91 روپے 92 پیسے فی کلو ہے۔ ملک میں چینی کی کم از کم قیمت 90 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 100 روپے فی کلو ہو چکی ہے۔