ایف اے ٹی ایف اجلاس شروع، پاکستان کی کارکردگی پر حتمی فیصلہ جمعہ کومتوقع

ایف اے ٹی ایف اجلاس شروع، پاکستان کی کارکردگی پر حتمی فیصلہ جمعہ کومتوقع

تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس شروع ہو گیا، سالانہ پلنری اجلاس تین روز تک جاری رہے گا، ایف اے ٹی ایف کے صدر مارکس پلیر صدارت کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف پاکستان کی کارکردگی کا بھی جائزہ لے گا، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے پر بھی غور ہو گا، پاکستان کی کارکردگی پر حتمی فیصلہ جمعہ کو ہوسکتا ہے۔ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے یا نکالنے کا فیصلہ ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے بلیک لسٹ کے خدشات بھی ختم ہوسکتے ہیں، پاکستان نے 27 اہداف میں سے 26 پر پیش رفت کی، پاکستان نے 27 میں سے 21 اہداف پر بڑی پیش رفت کی۔