اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) یکم جنوری سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے پٹرول 2 روپے 76 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 12 پیسے فی لٹر تک بڑھ سکتی ہے۔ اوگرا نے یکم جنوری سے 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی۔
حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اضافہ کر دیا
یاد رہے کہ حکومت نے 15 دسمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں بھی اتنا ہی اضافہ کیا تھا۔ 15 دسمبر کو پیٹرول کی نئی قیمت 103 روپے 69 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 108 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔
اسی طرح لائٹ سپیڈ ڈیزل 67 روپے 86 پیسہ، مٹی کے تیل کی قیمت 70 روپے 29 پیسہ فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔ وزارت خزانہ نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر غور کرنے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔