اسلام آباد:(دنیا نیوز) حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کے باوجود صارفین پر بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی ۔
وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے گیس کا گردشی قرض کو کنٹرول کرنے کے لیے مزید چار روپے فی لٹر پٹرولیم لیوی سمیت و دیگر بڑھانے کی تجویزہے۔
اُنہوں نے کہا کہ گیس میں نرخ بڑھائے بغیر گردشی قرض کنٹرول کرنے کا پلان ہے، 17 سو ارب روپے کے گیس گردشی قرض کی سیٹلمنٹ کی جائے گی۔
دوسری جانب وزارتِ پٹرولیم کے ذرائع نے مزید بتایا کہ چار روپے فی لٹر پٹرولیم لیوی سے 450 ارب روپے حاصل ہوں گے۔



