لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے لیے ایک اچھی خبر ہے، برطانیہ کو پاکستانی برآمدات تاریخ میں پہلی مرتبہ 1 ارب ڈالر سے متجاوز ہو گئیں۔
وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ برطانیہ کو پاکستانی برآمدات تاریخ میں پہلی مرتبہ 1 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں، جولائی تا دسمبر برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 85 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی پاکستانی برآمدات تھیں۔
I am glad to share that for the first time, Pakistan’s exports to the UK have crossed the 1 billion in the first 6 months of any Financial Year. For Jul-Dec 2020, the exports to UK grew by 21% to USD 1,029 million as compared to USD 852 million in Jul-Dec 2019. 1/3 pic.twitter.com/zpE4mrwH4Z
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) January 9, 2021
مشیر تجارت نے کہا کہ دسمبر 2020 میں برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا اور برطانیہ کو پاکستانی برآمدات 18 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی ہوئیں۔ اس کے مقابلے میں دسمبر 2019 میں برطانیہ کو برآمدات کا حجم 12 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھا۔
مشیر تجارت نے برآمدات میں اضافے پر برآمد کنندگان کو مبارکباد پیش کی اور وزارت تجارت کی کارکردگی قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں ٹریڈ افسران کو پاکستانی مصنوعات کی برطانوی مارکیٹ تک رسائی کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی۔