فی تولہ سونا 500 روپے سستا

فی تولہ سونا 500 روپے سستا

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 14 ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک ہزار 848 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں پانچ سو روپے کی کمی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 950 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 96 ہزار 836 روپے ہو گئی ہے۔

تاہم صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام اور فی تولہ چاندی کی قیمتوں میں استحکام رہا اور بالترتیب 1370 روپے اور 1174.55 روپے کی سطح پر برقرار ہیں۔