سونا مزید سستا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں 1050 روپے کی کمی

سونا مزید سستا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں 1050 روپے کی کمی

صرافہ مارکیٹ کے مطابق آج 10 گرام سونے کی قیمت 93664 جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 1400 روپے رہی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کی تنزلی دیکھی گئی تھی۔

گزشتہ روز بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 19 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی تھی جس کے بعد نئی قیمت ایک ہزار 790 امریکی کرنسی ہو گئی تھی۔

تاہم عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باوجود ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر اور راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 300 روپے ہو گئی تھی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر میں 300 روپے کمی کے بعد 94 ہزار 564 روپے کا ہو گیا تھا۔

اُدھر فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتیں بالترتیب 1420 روپے اور 1217.42 روپے کی سطح پر رہی تھیں۔