غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی، زر مبادلہ کے ذخائر میں 83 کروڑ ڈالر کی کمی

غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی، زر مبادلہ کے ذخائر میں 83 کروڑ ڈالر کی کمی

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 15 ارب 59 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 22 ارب 74 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 14 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کے زخائر موجود ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں کمی غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کا نتیجہ ہے۔ گزشتہ ہفتہ حکومت نے ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرضہ ادا کیا۔