فی تولہ سونا مزید مہنگا ہو گیا

فی تولہ سونا مزید مہنگا ہو گیا

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 1 ڈالر کی کمی واقع ہوئی اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1903 ڈالر ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 96 ہزار 280 روپے ہوگٸی۔

تاہم چاندی کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں استحکام ریکاڈ کیا گیا اور نئی قیمتیں 1480 روپے اور 1268.86 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔