امریکی ڈالر کی اونچی اُڑان جاری، سٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی، اربوں کا فائدہ

امریکی ڈالر کی اونچی اُڑان جاری، سٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی، اربوں کا فائدہ

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر 41 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 158 روپے 92 پیسے سے بڑھ کر 159 روپے 33 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 805.25 پوائنٹس بڑھ گیا جس کے باعث 48 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔ اور انڈیکس کا اختتام 48053.17 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کارباری روز کے دوران کاروبار میں 1.7 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور سرمایہ کاروں کو 70 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔