تازہ ترین
  • بریکنگ :- ایف اےٹی ایف کاپیرس میں اجلاس
  • بریکنگ :- پاکستان بلیک لسٹ نہیں ہوگا،صدرایف اےٹی ایف
  • بریکنگ :- پاکستان گرےلسٹ میں رہےگا،صدرایف اےٹی ایف
  • بریکنگ :- پاکستان نےنئےایکشن پلان پربہترعملدرآمدکیا،صدرایف اےٹی ایف
  • بریکنگ :- پاکستان نے 27میں سے 26 اہداف پورےکیے،مارکس پلیئر
  • بریکنگ :- پاکستان نےایشیاپیسفک گروپ کے 34میں سے 30اہداف پرعمل کیا،مارکس پلیئر
  • بریکنگ :- پاکستان میں مانیٹرنگ کانظام بہترہواہے،صدرایف اےٹی ایف
  • بریکنگ :- پاکستان کواینٹی منی لانڈرنگ قوانین پرعملدرآمدمزیدبہتربناناہوگا،مارکس پلیئر
  • بریکنگ :- منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئےمشترکہ کوششیں کررہےہیں،مارکس پلیئر
  • بریکنگ :- منی لانڈرنگ کی روک تھام میں پنڈوراپیپرزنےبھی معاونت کی،مارکس پلیئر
  • بریکنگ :- آف شورکمپنیوں میں سرمایہ کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے،صدرایف اےٹی ایف
  • بریکنگ :- آف شورکمپنیوں میں منی لانڈرنگ کےسرمائےکاجائزہ لیں گے،مارکس پلیئر
  • بریکنگ :- مالی،اردن اورترکی نےمانیٹرنگ نظام بہترکیاہے،صدرایف اےٹی ایف
  • بریکنگ :- ترکی کومنی لانڈرنگ کیخلاف قوانین پرعملدرآمدبہترکرناہوگا،مارکس پلیئر

بھارت میں ایک ماہ کے دوران 7 بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

Published On 10 July,2021 05:33 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں اس وقت پٹرول کی لٹر کی قیمت 112.69 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 113.99روپے ہے مگر ہمسایہ ملک بھارت میں ایک ماہ کے دوران سات بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور قیمتیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی روپیہ پاکستان کے 2.14روپے کے برابر ہے ،بھارت کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول 39پیسے اور ڈیزل 32پیسے مہنگا ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 35پیسے کے اضافے کے بعد 100.81روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 26پیسے اضافے کے ساتھ 88.89روپے فی لیٹر روپے ہو گئی ۔اس طرح نئی دہلی میں پٹرول کی قیمت پاکستانی روپوں کے مطابق 215 روپے فی لیٹر ہے ۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 4 مئی سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، دہلی میں مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔

جولائی سے اب تک پٹرول کی قیمت میں 2.10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 72 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے، ممبئی میں پٹرول 34 پیسے مہنگا ہوکر 106.59 روپے (228 پاکستانی روپے) اور ڈیزل 28 پیسے اضافے سے 97.46 روپے (208 پاکستانی روپے)فی لٹر ہوگیا۔

بھارتی ریاست چنئی میں پٹرول کی قیمت میں 30 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 24 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد لٹر پٹرول 101.67 روپے (217 پاکستانی روپے) اور ڈیزل 94.39 روپے (201 پاکستانی روپے) میں مل رہا ہے۔

کلکتہ میں پٹرول 39 پیسے مہنگا ہوکر 101.01 روپے اور ڈیزل 32 پیسے اضافے سے 92.97 روپے فی لیٹر پر مہنگا ہوگیا۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔