تازہ ترین
  • بریکنگ :- آرمی چیف کواےاین ایف آپریشنل امورپربریفنگ،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- آرمی چیف سےاےاین ایف کےافسران اورعملےکی ملاقات
  • بریکنگ :- منشیات اسمگلرزقومی سلامتی کےلیےخطرہ ہیں،آرمی چیف
  • بریکنگ :- آرمی چیف کااےاین ایف ہیڈکوارٹرزکادورہ،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- آرمی چیف کواےاین ایف کی کارکردگی پربریفنگ
  • بریکنگ :- منشیات اسمگلرزانسانیت کےدشمن ہیں،آرمی چیف
  • بریکنگ :- منشیات سےحاصل آمدن دہشت گردی کیلئےاستعمال ہوتی ہے،آرمی چیف
  • بریکنگ :- ضروری ہےمنشیات ڈیلروں کےساتھ سختی سےنمٹاجائے،آرمی چیف
  • بریکنگ :- آرمی چیف نےانسدادمنشیات کیلئےاےاین ایف کی کوششوں کوسراہا
  • بریکنگ :- ڈی جی اےاین ایف میجرجنرل محمدعارف ملک نےآرمی چیف کااستقبال کیا

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو چقندر کی کاشت وسط اگست سے شروع کرنے کی ہدایت

Published On 21 July,2021 06:09 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) محکمہ زراعت نے چقندر کی کاشت وسط اگست سے شروع کر نے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ زراعت نےکاشتکاروں سے کہا ہے کہ وہ چقندر کی فی ایکڑ بہترین پیداوار حاصل کرنے کیلئے چقندر کی کاشت کا عمل وسط اگست سے شروع کر کے ستمبر کے آخر تک مکمل کر لیں۔

محکمہ کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ چقندر ایک انتہائی اہم، منافع بخش اور نقد آورفصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زرعی تحقیقی اداروں کی سالہا سال کی محنت، تجربات اور مشاہدات کے باعث جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے استعمال سے چقندر کی فی ایکڑ پیداوار 7سو من سے بڑھ کر 12سو من تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر کاشتکار چقندر کی کاشت کے دوران جدید سائنسی طریقہ کاشت سے استفادہ کریں تو یہ پیداوار بآسانی 15سو من فی ایکڑ تک پہنچائی جا سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کاشتکار چقندر کی کاشت کیلئے مزید معلومات و رہنمائی کی غرض سے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے عملہ کی خدمات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔