تازہ ترین
  • بریکنگ :- سابق وزیراعلیٰ ثنااللہ زہری کی ناراض واپوزیشن ارکان کےہمراہ پریس کانفرنس
  • بریکنگ :- کوئٹہ:ہم پارٹی کےفیصلےکےپابندہیں،نواب ثنااللہ زہری
  • بریکنگ :- بحیثیت اسپیکرارکان کےاغواپرآوازاٹھانامیرافرض تھا،عبدالقدوس بزنجو
  • بریکنگ :- پارٹی نےاپوزیشن جماعتوں کاساتھ دینےکافیصلہ کیا،ثنااللہ زہری
  • بریکنگ :- امیدہےہمارےکاروان میں مزیدلوگ شامل ہوں گے،ثنااللہ زہری
  • بریکنگ :- ناراض واپوزیشن ارکان نےبتایاہماری تعداد 40ہے،ثنااللہ زہری
  • بریکنگ :- میرےخلاف تحریک عدم اعتمادلائی گئی توکسی کےپاس نہیں گئے،ثنااللہ زہری
  • بریکنگ :- اسمبلی میں کھڑےہوکرکہاعزت سےآئےعزت سےجائیں گے،ثنااللہ زہری
  • بریکنگ :- جام کمال کوکہتاہوں عزت سےاستعفیٰ دےکرچلےجائیں،نواب ثنااللہ زہری
  • بریکنگ :- کوئٹہ:اقتدارسےچمٹےرہناجام کمال کےشایان شان نہیں،نواب ثنااللہ زہری
  • بریکنگ :- حکومت بچانےکیلئےجام کمال نےخواتین کابھی خیال نہیں رکھا،عبدالغفورحیدری
  • بریکنگ :- جمہوری طریقہ کارکوروکنےکیلئےرکاوٹیں کھڑی کی گئیں،عبدالغفورحیدری
  • بریکنگ :- ہمارےارکان پرگاڑی چڑھائی گئی،انہیں زخمی کیاگیا،مولاناعبدالغفورحیدری
  • بریکنگ :- حکومت کاکام اپوزیشن کوساتھ لےکرچلناہوتاہے،مولاناعبدالغفورحیدری
  • بریکنگ :- جام کمال سےذاتی اختلاف نہیں ان کےطرزحکمرانی پراعتراض ہے،عبدالغفورحیدری
  • بریکنگ :- کوئٹہ:حمایت پرنواب ثنااللہ زہری کاشکریہ اداکرتےہیں،عبدالقدوس بزنجو
  • بریکنگ :- جام کمال نےخواتین کواغواکرکےنئی روایت ڈالی،عبدالقدوس بزنجو

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری،ایل پی جی بھی مہنگی

Published On 31 July,2021 08:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزارت خزانہ گزشتہ روز مہنگی کی گئی پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا بتادیا تھا۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول ایک روپے 71 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 119 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 35 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 87 روپے 49 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا جس کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 84 روپے 67 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اگست سے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر 112 روپے 50 پیسے مہنگا کر دیا۔

اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق 11.8کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2002روپے 7 پیسےمقرر کر دی گئی ہے۔ جولائی کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1889روپے مقرر تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 9 روپے53 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی جس کے بعد نئی قیمت 169 روپے 66 پیسے فی کلو ہوگی۔

یاد رہے کہ 15 جولائی 2021ء کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے عوام کو عید کا تحفہ دیتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا تھا۔

30 جون 2021ء کو حکومت نے بجٹ کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کر دیا تھا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اوگرا نے 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ تجویز کیا تھا لیکن وزیراعظم نے صرف 2 روپے فی لیٹر اضافے کی اجازت دی ہے۔ اوگرا کی طرف سے ڈیزل فی لیٹر3 روپے 44پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی لیکن صرف ایک روپے 44 پیسے اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔

15 جون کو وفاقی حکومت نے عوام کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔

حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول اب 110 روپے 70 پیسے فی لٹر میں فروخت ہوگا۔ اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 1 روپیہ 79 پیسے فی لٹر بڑھا دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل 2 روپے 03 پیسے مہنگا کیا گیا ہے، اب اس کی نئی قیمت 79 روپے 68 پیسے ہوگی۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 112 روپے 55 پیسے فی لٹر مقرر ہو گی۔ مٹی کا تیل ایک روپیہ 89 پیسے فی لٹر مہنگا کرتے ہوئے اس کی قیمت 81 روپے 89 پیسے فی لٹر کر دی گئی ہے۔

31 مئی کو وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ اوگرا نے اس بار بھی فی لیٹر 8.86 روپے تک قیمت بڑھانے کی تجویز دی جو وزیراعظم نے منظور نہیں کی ، مہنگائی کے خلاف وزیراعظم کے اقدامات کے تسلسل میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوگا۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حکومت پیٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسزز میں ایڈجمسنٹ کرے گی، پٹرول کی قیمت 108 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہوگی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 110 روپے 76 پیسے فی لٹر رہے گی ، مٹی کے تیل کی قیمت 80 روپے فی لٹر برقرار رہے گی ، لائٹ ڈیزل کی قیمت 77 روپے 65 پیسہ فی لیٹر رہے گی۔

17 مئی کو بھی وفاقی حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

17 مئی کو وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پٹرول کی قیمت 108روپے 56 پیسے فی لٹرپربرقرار ہے، ڈیزل کی قیمت 110 روپے 76 پیسےفی لٹرپربرقرار ہے، مٹی کےتیل کی قیمت 80روپےفی لٹرپربرقرار ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 77روپے 65 پیسےفی لٹرپربرقرار ہے۔

اس سے قبل حکومت نے 5 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3روپے 35پیسے فی لٹر تک اضافہ کیا، مٹی کا تیل 3روپے 35پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل ایک روپے 42پیسے فی لٹرمہنگاکیاگیا، اس عرصےمیں دو مرتبہ پٹرولیم مصنوعات مہنگی، دو بار سستی اور تین بارقیمتیں برقراررکھی گئیں۔

حکومت نے رواں برس 16 جنوری کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے 42 پیسے فی لٹر تک اضافہ کیا ، پٹرول 3روپے 20پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2روپے 95پیسے، مٹی کاتیل 3روپے جبکہ لائٹ ڈیزل 4روپے 42پیسے فی لٹرمہنگا کیاگیا، سولہ جنوری 2021 کو پٹرول کی قیمت 109روپے 20پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 113روپے 19پیسے، مٹی کاتیل 76روپے 65پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 76روپے 23 پیسے فی لٹر ہو گئی۔

30 جنوری کوایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3روپے فی لٹر کا اضافہ کیاگیا، پٹرول 2روپے 70پیسے فی لٹر، ہائی سپیڈ 2 روپے 88پیسے، لائٹ ڈیزل 3روپے اور مٹی کا تیل 3روپے 54پیسے فی لٹر مہنگا ہوا، 16اور 28 فروری کو حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا،،

16 مارچ 2021کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقراررکھی گئیں، جبکہ مٹی کا تیل 3روپے 42پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 2روپے19پیسے فی لٹر مہنگا کیا گیا، 31 مارچ 2021 کو پٹرول ایک روپے 55پیسے، ڈیزل 3روپے، مٹی کا تیل ایک روپے 55پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 56پیسے فی لٹر سستا کیا گیا۔

15 اپریل کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2روپے 21پیسے فی لٹر تک کمی کی گئی،پٹرول 1روپے 79پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل 2روپے 32پیسے،مٹی کا تیل 2روپے 6پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 2روپے 21پیسے فی لٹر سستا کیاگیا۔

30 اپریل کو رمضان میں پٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہ کرکے عوام کو چار ارب 80کروڑ روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا، یکم مئی کو پٹرول کی قیمت 108روپے 56پیسے فی لٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 110 روپے 76پیسے،لائٹ ڈیزل 77روپے 65پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 80روپے فی لٹر تھی۔