یوٹیلیٹی سٹورز پر کوکنگ آئل، گھی، اچارسمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

Published On 18 August,2021 06:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا. ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہو گا۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا. مختلف برانڈ کے گھی، کوکنگ آئل، چائے اور اچار مہنگے کردیئے گئے ۔کیچپ، ماچس، ڈیٹرجنٹ پاوٴڈر اور باتھ سوپ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، چائے کی پتی کے 950 گرام کے پیکٹ پر 40 روپے اضافہ کر دیا گیا ۔

ہارپک کی ایک لیٹر بوتل کی قیمت میں49 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ ماچس کے پیکٹ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ برانڈڈ ڈیٹرجنٹ پاوٴڈر کے پیکٹ پر 50 روپے کا اضافہ کیا گیا۔آلیوآئل کی قیمت میں 51 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔گھی کے ایک کلو کے پیکٹ پر 31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔

کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 34 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ ڈیڑھ لیٹر کولڈ ڈرنک کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ کیا گیا۔
 

Advertisement