تازہ ترین
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان کی تقریرکابیشترحصہ مسئلہ کشمیرپرتھا،بیرسٹرسلطان
  • بریکنگ :- وزیراعظم نےواضح کہاوقت آگیاہےکشمیریوں کوان کاحق خودارادیت ملے،بیرسٹرسلطان
  • بریکنگ :- مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم اوربربریت جاری ہے،بیرسٹرسلطان
  • بریکنگ :- سیدعلی گیلانی کی وفات کےبعدبھارت کارویہ غیرانسانی تھا،بیرسٹرسلطان
  • بریکنگ :- سیدعلی گیلانی کی خواہش تھی ان کی تدفین شہداقبرستان میں کی جائے،بیرسٹرسلطان

پھلوں اور سبزیوں کی تجارت و برآمد، حکومت مسائل حل کریگی

Published On 14 September,2021 09:29 am

کراچی:(روزنامہ دنیا)وفاقی حکومت نے پھل اور سبزیوں کی تجارت اور برآمدات کو درپیش مسائل کے ترجیحی حل کی یقین دہانی کر ادی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے زرعی مصنوعات کے 9ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کو پھلوں اور سبزیوں کی تجارت کو درپیش قلیل مدتی مسائل کے حل کیلئے تجاویز مرتب کرنے کاٹاسک سونپ دیا گیا ہے ،تجاویز ایک ماہ میں مرتب کی جائیں گی ۔

پی ایف وی اے کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے زرعی مصنوعات کا اجلاس ملک احسان اﷲٹیوانہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیوریٹی فخر امام سمیت بین الصوبائی رابطہ کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور دیگر متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وحید احمد نے پھل اور سبزیوں کی تجارت کو درپیش مسائل اور پی ایف وی اے کے مرتب کردہ ہارٹی کلچر وژن کے بارے میں بریفنگ دی۔