امریکی ڈالر مزید مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی

امریکی ڈالر مزید مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 168 روپے 18 پیسے سے بڑھ کر 168 روپے 19 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 297.17 پوائنٹس کی بڑی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 46623.29 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.63 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی اور 16 کروڑ 29 لاکھ 92 ہزار 153 شیئرز کا لین دین ہوا۔