لاہور: (ویب ڈیسک) امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے، جبکہ سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر 223.36 پوائنٹس کی بڑی مندی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 5 پیسے مہنگا ہو گیا۔ اور قیمت 169 روپے 03 پیسے سے بڑھ کر 169 روپے 08 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/rA9lm8GPio pic.twitter.com/FhmhUKVfcF
— SBP (@StateBank_Pak) September 24, 2021
دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر 223.36 پوائنٹس کی بدترین مندی ریکارڈ کی گئی، ٹریڈنگ کے دوران اُتار چڑھاؤ بھی دیکھا گیا، 100 انڈیکس 45073.52 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.49 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی اور 18 کروڑ 61 لاکھ 43 ہزار 514 شیئرز کا لین دین ہوا، مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 40 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔