خیبر پختونخوا:2500سی سی تک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 1روپیہ مقرر،اعلامیہ جاری

Published On 15 October,2021 07:30 pm

پشاور:(دنیا نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے 2500 سی سی تک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے بجٹ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے کرنے کا اعلان کیا تھا جس کو عملی جامہ پہناتے ہوئے گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 1روپیہ مقرر کردی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق موٹرسائیکل اورسکوٹر کی ویلیوقیمت پر ایک فیصد رجسٹریشن فیس لی جائے گی جبکہ 13سو سی سی سے لیکر 25 سو سی سی تک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے ہو گی۔
 

Advertisement