پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں چینی نے پٹرول کی قیمتوں کو مات دیدی، فی کلو قیمت 150 روپے تک پہنچ گئی۔
پشاور میں چینی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں چینی فی کلو 150 روپے تک پہنچ گئی، ہول سیل میں 50 کلو گرام چینی کی بوری کی قیمت 7 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے، دو دنوں کے دوران فی کلو قیمت میں 10 روپے کا مزید اضافہ ہوا۔
شہر اور نواحی علاقوں میں دکاندار فی کلو چینی 155 سے 160 روپے میں فروخت کرنے لگے ہیں، دو دن قبل فی کلو چینی کی قیمت 130 سے 140 روپے تھی، بڑھتی ہوئی قیمتوں سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔