تازہ ترین
  • بریکنگ :- 23مارچ کومہنگائی مارچ ہوگا،مولانافضل الرحمان
  • بریکنگ :- اپوزیشن جماعتیں مارچ کوکامیاب بنائیں گی،مولانافضل الرحمان
  • بریکنگ :- ملک کےہرکونےسےعوام اسلام آبادآئیں گے،مولانافضل الرحمان
  • بریکنگ :- مارچ حکمرانوں کےخاتمےکےلیےآخری کیل ثابت ہوگا،فضل الرحمان
  • بریکنگ :- منی بجٹ سےمہنگائی دگنی ہوگئی ،مولانا فضل الرحمان
  • بریکنگ :- پی ڈی ایم نے منی بجٹ کومسترد کردیا،مولانافضل الرحمان
  • بریکنگ :- منی بجٹ واپس لیا جائے،مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ
  • بریکنگ :- انہوں نےملکی معیشت کوکھلونابنادیا،مولانا فضل الرحمان
  • بریکنگ :- اسٹیٹ بینک کوعالمی مالیاتی اداروں کاغلام بنادیا گیا ،فضل الرحمان
  • بریکنگ :- مہنگائی نےعام آدمی کی کمرتوڑدی ،مولانافضل الرحمان
  • بریکنگ :- حکمرانوں کوعوام کی چیخیں سنائی نہیں دےرہیں،فضل الرحمان
  • بریکنگ :- ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نےمصنوعی ایمانداری کا آئینہ دکھادیا،فضل الرحمان
  • بریکنگ :- ملکی تاریخ کی کرپٹ حکومت ثابت ہوئی،مولانافضل الرحمان
  • بریکنگ :- آئندہ الیکشن میں مشینوں کاسہارالینےکی کوشش ہورہی ہے،فضل الرحمان
  • بریکنگ :- فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان مجرم قرارپائے،فضل الرحمان
  • بریکنگ :- عمران خان نے22 کےقریب اکاؤنٹس چھپائے،مولانا فضل الرحمان
  • بریکنگ :- 22اکاؤنٹس چھپانےوالےکوتحفظ دیا جارہا ہے،فضل الرحمان
  • بریکنگ :- الیکشن کمیشن پوری جماعت کوکالعدم قراردے،فضل الرحمان
  • بریکنگ :- ای وی ایم آرٹی ایس کا دوسرا نام ہے،مولانا فضل الرحمان

دبئی : زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پاکستان پراپرٹی ایونٹ کا کامیاب انعقاد

Published On 04 December,2021 04:39 pm

دبئی: (ویب ڈیسک)پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں تیسرے پاکستان پراپرٹی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں متحدہ عرب امارات میں بسے پاکستانیوں اور سرمایہ کاروں نے بھرپور شرکت کی۔

پاکستان پراپرٹی ایونٹ میں زمین ڈاٹ کام متحدہ عرب امارات کے ہیڈ عاطف رانا،ایسوسی ایٹ ڈائریکٹرز پراجیکٹ سیلز فیضان خان، فیصل قریشی، فروغ خان ، توقیر الحسن، سینئر مینجر مارکیٹنگ رضوان کاظمی اور مینجر انڈسٹریل مارکیٹنگ یاسر نیازی سمیت زمین ڈاٹ کام کی سینئر مینجمنٹ بھی شریک ہوئی۔ ایونٹ میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، ملتان اور رحیم یار خان سمیت ملک بھر کے 40خصوصی تعمیراتی منصوبوں سمیت زمین ڈاٹ کام کے مجموعی طور پر 125 سے زائد منصوبوں کے حوالے سے سرمایہ کاروں کو معلومات فراہم کی گئیں۔پاکستان پراپرٹی ایونٹ میں پیش کردہ تمام منصوبوں کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے متحدہ عرب امارات ریجن کے ہیڈ عاطف رانا نے کہا کہ دبئی میں پاکستان پراپرٹی ایونٹ کروانے کا مقصد پاکستانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے سب سے بہترین، کامیاب اور قابل اعتماد منصوبوں کے حوالے سے ہر ممکن رہنمائی اور معلومات فراہم کرنا ہے۔ اس ایونٹ کے ذریعے دبئی جیسے عالمی تجارتی مرکز میں پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ کو بہتر انداز میں دنیا کے سامنے لانے کی کوشش کی ہے۔

زمین ڈاٹ کام کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ اپنی شاندار سہولیات اور عالمی معیار کے منصوبوں کی بدولت ترقی کی منازل طے کر رہی ہے۔ جبکہ ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز فیضان خان کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام نے ہمیشہ ملک کے سب سے قابل اعتماد تعمیراتی منصوبوں کو متحدہ عرب امارات سمیت دنیا بھر میں بسے پاکستانیوں اور سرمایہ کاروں تک پہنچانے کی کوشش کرکے پاکستان میں رئیل اسٹیٹ شعبے کےلئے ایک قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔

پاکستان پراپرٹی ایونٹ کے دوران زمین ڈاٹ کام کی باخبر سیلز ٹیم نے تازہ ترین اعداد و شمار اور تحقیق پر مبنی تفصیلات کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری کے قابل منافع مواقعوں کے حوالے سے رہنمائی بھی فراہم کی۔