اسلام آباد: (دنیا نیوز) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی، پٹرولیم مصنوعات چار سے پانچ روپے فی لٹر مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
مہنگائی میں پسے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی گئی ہے، قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے ، وزارت خزانہ کل نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
حکومت نے یکم جنوری سے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے، لائٹ ڈیزل 4 روپے 15 پیسے اور مٹی کا تیل 3روپے 95 پیسے مہنگا کیا تھا۔