اسلام آباد:(دنیا نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی ، قیمتوں کا اطلاق یکم سے 15 اپریل تک کیلئے ہوگا۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت قیمتیں برقرار رکھ کے 33 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرے گی، وزیراعظم عمران خان کے 28 فروری کے فیصلے کی روشنی میں قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔