تجارت
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئندہ ہفتے کے لئے ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔
ایران اور امریکا کے درمیان تازہ کشیدگی کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آئندہ 15 روزہ جائزے میں ہائی سپیڈ ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل 25 روپے اور پٹرول 15 سے 20 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا خدشہ ہے تاہم قیمتوں میں ہونے والے اس اضافے کو قابو میں رکھنے کیلئے حکومت کی جانب سے پٹرولیم لیوی میں کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق چار تجاویز ہیں، حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری سے کیا جائے گا۔
دوسری جانب حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔