لاہور:(دنیا نیوز) شوگر ملزایسوسی ایشن نے چینی کسی بھی صورت 70 روپے فی کلو دینے سے انکار کردیا ہے۔
شوگر ملز ایسویشن اور حکومت پنجاب کے مابین چینی کی فی کلو قیمت 70 روپے کے حوالے سے معاملات طے نہیں پا سکے۔
ترجمان شوگر ملز ایسویشن نے یہ واضح کیا کہ چینی کسی بھی صورت 70 روپے فی کلو نہیں دے سکتے، چینی 70 روپے فی کلو دینے سے شوگر انڈسٹری تباہ ہو جائے گی، 20 لاکھ ٹن چینی ملکی ضروریات سے زائد پیدا ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت 15 لاکھ ٹن چینی برآمد کر کے ایک ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل کر سکتی ہے۔