امریکی ڈالر نے روپے کے کس بل نکال دیئے، قیمت ڈبل سنچری عبور کر گئی

امریکی ڈالر نے روپے کے کس بل نکال دیئے، قیمت ڈبل سنچری عبور کر گئی

ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ایک موقع پر انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 26 کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 199 روپے کا ہو گیا تھا۔

کاروبار کے اختتام پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 2 روپے 65 پیسے مہنگا ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 195 روپے 74 پیسے سے بڑھ کر 198 روپے 39 پیسے ہو گئی ہے۔ روپے کی قدر میں 1.34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

مسلم لیگ ن کی اتحادیوں پر مشتمل نئی حکومت میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 15 روپے 46 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر اڑھائی روپے اضافے کے بعد 200 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔