تازہ ترین
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کورونا سے مزید3اموات،این آئی ایچ
  • بریکنگ :- 24گھنٹےکےدوران 20ہزار272ٹیسٹ کیے گئے،728کیسز رپورٹ
  • بریکنگ :- 161مریضوں کی حالت تشویشناک،مثبت کیسز کی شرح 3.59فیصد ریکارڈ

بجلی صارفین کے لئے بری خبر، قیمت 4 روپے 5 پیسے مزید بڑھنے کا امکان

Published On 20 May,2022 09:31 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مہنگائی سے پستے عوام کے لئے ایک اور بری خبرسامنےآ گئی، بجلی 4روپےپانچ پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا 31 مئی کو سماعت کرے گا۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی ہے، اپریل میں 13 ارب 55 کروڑ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی جس کی فی یونٹ پیداواری لاگت 10 روپے 66 پیسے فی یونٹ رہی۔ اپریل کے لئے ریفرنس لاگت 6 روپے 60 پیسے فی یونٹ مقرر تھی، نیپرا اتھارٹی سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی۔

اضافے کااطلاق کے الیکڑک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، سی پی پی اے کے مطابق اپریل میں پانی سے 18.55 فیصد کوئلے سے 16.74 فیصد اور فرنس آئل سے 12.07 فیصد بجلی پیدا کی گئی ،فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی فی یونٹ لاگت 28 روپے 19 پیسے فی یونٹ رہی ، اپریل میں مقامی گیس سے 9.85 فیصد ،درآمدی ایل این جی سے 19.42 فیصد، جوہری ایندھن سے 17.37 فیصد اور ہوا سے 3.59 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔