بجلی مزید 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

Published On 18 June,2022 09:38 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کردی، بجلی کی قیمتوں میں7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافہ متوقع ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی ہے جو مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائرکی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 27 جون کو ہوگی جب کہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مئی میں فرنس آئل سے 8.80 فیصد بجلی پیدا کی گئی اور فرنس آئل سے 33 روپے 67 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ مقامی گیس سے 10 فیصد، درآمدی ایل این جی سے22.89 فیصد اور پانی سے 24.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

مئی کے لیے ریفرنس لاگت 5 روپے93 پیسےفی یونٹ مقررتھی مگر سی پی پی اے کی جانب سے درخواست7 روپے 96 پیسے فی یونٹ کی دی گئی ہے۔
 

Advertisement