عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

خام تیل کی فی بیرل قدر 2.23 ڈالر کم ہوکر8 103. ڈالر پر آگئی، عالمی منڈی میں امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 3 فیصد کمی کے بعد 106 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

اس کے علاوہ برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 1.97 ڈالر کم ہوکر 109 ڈالر 5 سینٹس فی بیرل پر آگئی۔

یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن جلد کانگریس کے سامنے یہ تجویز رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ امریکی شہریوں کو ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمت کے تناظر میں ریلیف دینے کیلئے فیڈرل ٹیکس میں تین ماہ کیلئے چھوٹ دی جائے۔

امریکا میں پیٹرول پر اس وقت 18.4 سینٹس فی گیلن فیڈرل ٹیکس لیا جارہا ہے جب کہ ڈیزل پر 24.4 سینٹ فی گیلن ٹیکس لاگو ہے جسے ختم کرنے کیلئے امریکی کانگریس کی منظوری ضروری ہے۔