فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا

فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں سات امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 1824ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر ،گوجرانوالا، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 41 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے اضافے سے 121400 روپے ہوگئی ہے