یوٹیلٹی سٹورز پر چائے، دودھ سمیت دیگر اشیا ء کی قیمتوں میں مزید اضافہ

یوٹیلٹی سٹورز پر چائے، دودھ سمیت دیگر اشیا ء کی قیمتوں میں مزید اضافہ

نوٹیفکیشن کے مطابق 950 گرام برانڈڈ چائے کی قیمت میں 251 روپے تک اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 1089 روپے سے بڑھ کر 1340 روپے ہوگئی ہے، ایک لٹر دودھ کی قیمت 20 روپے اضافے سے 197 روپے اور بچوں کے خشک دودھ کا ڈبہ 90 روپے اضافے سے 1450 روپے کا ہوگیا، شیمپو کی قیمت میں بھی 30 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اب تو یوٹیلٹی سٹورز بھی سستے نہیں رہے، سمجھ نہیں آتی کدھر جائیں۔